557

مسلم لیگ ق کو لاوہ کے بعد تلہ گنگ سے زور دار جھٹکا،چیر مین نعیم طارق( مرحوم)ٌ کے بیٹے نے حافظ عمار یاسر سے راہیں جدا کر لیں

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)مسلم لیگ ق کی ڈوبتی کشتی میں ایک سوراخ اور،تبدیلی کی ہوا لاوہ سے تلہ گنگ پہنچ گئی ۔چیر مین نعیم طارق( مرحوم)ٌ کے بیٹے کمال طارق نے حافظ عمار یاسر سے راہیں جدا کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ق رہنما حافظ عمار یاسر سیاسی بحران کی زد میں آگئے ، الیکشن سے قبل ق لیگ سبوتاث ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا، لاوہ سے چیر میں قدیر الطاف کے چیرمینی سے فارغ ہونے کے بعد تلہ گنگ سے چیر مین نعیم طارق مرحوم کے بیٹے نے بھی مسلم ق سے علیحدگی کا اعلی کر دیا جس کی وجہ سے تلہ گنگ سٹی میں ق لیگ کی پوزیشن مستحکم ہونے بجائے کمزور ہو گئی ،معتبر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کمال طارق کا حافظ عمار یاسر سے راہیں جدا کرنے کی اہم وجہ تلہ گنگ میونسپل کیمٹی کی چیر مین شپ اور حافظ عمار یاسر کے سیاسی مشیرہیں،واضع رہے کہ موجودہ چیر مین رفیع اللہ سے میونسپل کمیٹی کی چیرمین شپ واپس کے کمال طارق کو دے دی جائے تودھولہ گروپ حافظ کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔۔ باخبر ذائع کے مطابق کے متعدد کونسلروں کا جلد ق لیگ سے علیحدگی کا اعلان متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں