486

ہمارے ووٹ کا حق اد کرنے کے وقت ہمیں ن لیگ کا دروازہ دیکھا دیا گیا ، آمدہ الیکشن میں ق لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے ،کام ن لیگ نے کرانا ہے تو ووٹ کیوں مانگے، اہلیان محلہ واڈ نمبرگیارہ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)ہمارے ووٹ کا حق اد کرنے کے وقت ہمیں ن لیگ کا دروازہ دیکھا دیا گیا ۔اہلیان محلہ سراپا احتجاج،۔اہلیاں محلہ واڈنمبر گیارہ کے مکینوں نے میڈ یا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1985میں تعمیر ہونے والی گلی قریشی غلہ منڈی انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ، جا بجا اس میں پڑے گڑھے اور اس میں لگی اینٹیں باہر نکل چکی ہیں ،یہ گلی تین محلوں کا راستہ ہے، جس کی وجہ سے اہل محلہ شدید قرب میں مبتلا ہے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ جب واڈ کے منتخب کونسلر غلام احمد سے گلی کی تعمیر کے لئے جب بات کی گئی تو اس نے صاف الفاظ میں جواب کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہیں ،ن کے ممبران سے رابطہ کرو ،ہم اپوزیشن میں ہیں ،جس پر اہل علاقہ نے میڈیا کو مزید بتایا کہ الیکشن میں منتخب کونسلر غلام احمد نے ہمیں ق لیگ کے ترقیاتی کاموں کے سرسبز باغ دیکھائے اور ووٹ کے حصول کے لئے لاکھوں جتن کئے ،لیکن منتخب ہونے کے بعد ہمیں ن لیگ کا راستہ دیکھا دیا ۔اگر کام ن لیگ والوں نے کرانا ہے تو ووٹ ق لیگ کے لئے کیوں مانگا گیا ۔اہلیاں محلہ نے مزید کہا ہے کہ اگر ہماری گلی کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو آمدہ الیکشن میں ق لیگ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں