224

رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان کی یو نین کونسل پچنند اور کو ٹگلہ میں آ مد ،سکولوں کی سنگ بنیاد رکھی،دونوں سکولز کیلئے تقریبا نوے لاکھ کے فنڈز ریلیز ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔

لاوہ(تحصیل رپورٹر ) رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان کی یو نین کونسل پچنند اور کو ٹگلہ میں آ مد ،سکولوں کی سنگ بنیاد رکھی،دونوں سکولز کیلئے تقریبا نوے لاکھ کے فنڈز ریلیز ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔

تفصیلا ت کے مطابق حلقہ پی پی تیئس کے نوجوان رکن صو با ئی اسمبلی ملک شہریار اعوان نے تعلیمی میدان میں اپنے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ئے پی پی تیئس کی عوام کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں انکا نام کونے کو نے میں گونجنے لگا ہے ۔ایم پی اے ملک شہریار اعوان نے یو نین کونسل کوٹگلہ میں ڈھوک نلہ میں سکول کیلئے 46لاکھ اور یو نین کونسل پچنندڈھوک صدقال کے سکول کیلئے 45لاکھ کی گرانٹ منظور کروائی ، جسکا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔ملک شہریار اعوان کو جلوس کی شکل میں لایا گیا جہاں سنگ بنیاد کی پروقار تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا تھا ۔جس میں رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان نے خطابات کے دوران کہا کہ حلقہ پی پی تیئس کی عوام نے مجھے ضمنی الیکشن میں ریکارڈ کامیابی دے کر صوبا ئی اسمبلی بھیجا تھا جسکا میں مشکور ہوں اور میں نے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے انکی تکمیل کیلئے اپنا فرض ادا کر رہا ہو ں اور حلقے کی عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے انکو پایا تکمیل تک پہنچاکر دم لو ں گا ۔شہریار اعوان نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ہمیں خصوصی فنڈز سے پچاس کروڑ کی گرانٹ بجلی کی مد میں دی گئی ہے جس پر میں قائدین کا شکر گزار ہو ں اور یقینی طور پر بجلی کے منصوبے مکمل ہو تے ہی حلقہ پی پی تیئس کے بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے او ر حلقہ جگمگا اٹھے گا جبکہ تعلیمی منصوبوں پر بھی توجہ جاری ہے اور انشا اللہ حلقہ پی پی تیئس جلد پنجاب کے حلقوں میں سے مثالی حلقہ ثابت ہو گا جسکا نام پورے پاکستان میں گو نجے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں