408

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم کی میونسپل کمیٹی تلہ گنگ جناح ہال میں کھلی کچری عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم کی میونسپل کمیٹی تلہ گنگ جناح ہال میں کھلی کچری عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے-

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنڈی ریجن عارف رحیم نے ہمراہ امیر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر،مس علینے خضر بوسال اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن چکوال،عتیق الرحمان اسستنٹ ڈائریکٹر کمپلنٹ راولپنڈی ،چوہدری طاہر عباس سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال نے تلہ گنگ کے ایم سی جناح ہال میں کھلی کچری کا انعقاد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ زاہد خان، اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ،چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک رفیع دھولہ،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک زاہد اعوان ،انچارج نادرہ سید ضیا ء شاہ،انچارج اراضی سنٹر ملک اعجاز نے بھی شرکت کی-ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے تمام صوبائی سرکاری محکموں کے خلاف شکایات سنیں اور موقع پر ان کے سدباب کے لیے احکامات جاری کیے -موضع مورت کے قدیر ملک نے لیٹ آنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سمیت دوسرے آفسران کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میرے گاؤں کی واٹر سپلائی میں کرپشن ثابت ہو چکی ہے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے اور نہ اس میں ملوث افراد کو سزا دی گئی ہے اور گاؤں کی رقم بھی واپس نہیں کی گئی ہے اس محکمہ کا کیا فائدہ ہے جب عوام کو ریلیف نہیں مل رہا -ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عارف رحیم نے ایک ہفتہ کے اندر اسسٹنٹ کمشنر کو متعلقہ افراد کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے پر انصاف کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا-پولیس ، میونسپل کمیٹی، محکمہ مال، محکمہ صحت،پبلک ہیلتھ اور اراضی سنٹر کے خلاف بھی لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے جس پر ان شکایات کنندہ سے تحریر ی درخواستیں حاصل کر لی گئیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں