204

فرزند تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کے زیراہتمام فری سرجیکل کیمپ کا انعقاد

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) فرزند تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کے زیراہتمام فری سرجیکل کیمپ کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں مسلم لیگ ق کے رہنما فرزند تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کے زیراہتمام فری سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 90 مریضوں کی فری او پی ڈی کی گئی۔ علاج کیلئے لاہور سے آنے والے ڈاکٹروں اور عملے نے 36 مریضوں کو علاج کے لئے لاہور کے عارف میموریل ہسپتال میں ریفر کیا جہاں حافظ عمار یاسر کے تعاون سے مفت آپریشن کیئے جائیں گے۔ سٹی ہسپتال میں مسلم لیگ ق کے رہنما حاجی عمر حبیب، حاجی طلحہ زبیر، ملک شفقت بڈھیال، ملک ظفر نمبردار، مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا تنویر الحسن احرار و دیگر ہمہ وقت مریضوں کی دیکھ بھال اور خدمت میں مصروف رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں