327

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمدنذیر کا تحصیل کمپلیکس لاوہ میں زیر تعمیر مسجد کا دورہ، گراں فروشوں اور حرام گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا اعلان۔

لاوہ (نمائندہ بے نقاب )اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمدنذیر کا تحصیل کمپلیکس لاوہ میں زیر تعمیر مسجد کا دورہ، تعمیرات پراطمینان کااظہار۔

تفصیلات کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمدنذیرنے تحصیل کمپلیکس لاوہ میں زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا اور جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، مسجد کا کام اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کی ذاتی کوششوں سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ڈی سی چکوال مسجد کا افتتاح کریں گے۔دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمدنذیر کہنا تھا کہ میں مخیر حضرات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،انشاء اللہ جلد اس کا افتتاح کر دیا جائے گا،مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جلد گراں فروشوں اور حرام گوشت کی فروخت کے خلاف جلد کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ان کو کسی صورت میں نہیں بخشا جائے گا اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،مزید کہا کہ یہ علاقہ میرا گھر اور اس کے لئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔اس موقع پر امیدوار کونسلر حاجی قاسم نیازی اور سینئر صحافی امتیاز احمد لاوہ،محمد نواز اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں