325

تھوہا محرم خان تا ڈھرنال روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،وزیر اعلی پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف سے اس روڈ کو دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ

تھوہا محرم خان تا ڈھرنال روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،وزیر اعلی پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف سے اس روڈ کو دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ ہو چکا ہے عوامی حلقوں کا ممبر صوبائی اسمبلی جناب ملک شہر یار اعوان اوروزیر اعلی پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف سے اس روڈ کو دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تھوہا محرم خا ن تاڈھرنال روڈعرصہ دراز سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے یہ روڈدو مین شاہراہوںتلہ گنگ میانوالی روڈاورتلہ گنگ سرگودھا روڈ کو آپس میں ملاتا ہے اس روڈکے خستہ حال ہونے اور ٹوٹنے پھوٹنے کی بڑی وجہ کئی سالوں سے مرمت نہ کرنا ہے یہ روڈمیانوالی روڈ کو تلہ گنگ سرگودھا روڈ کو یونین کونسل چینجی اور یونین کونسل جھاٹلہ کے مقام پر ملاتا ہے اور میانوالی روڈپر براستہ تھوہا محرم خان ڈھرنال ترحدہ اور میال کے مقام پر ملاتا ہے عرصہ دراز سے اس روڈکی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپوٹر حضرات اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس روڈپرقومی شاہراہ تلہ گنگ میانوالی روڈکی کسی وجہ سے بندش کی وجہ سے تما م تر ٹریفک کاگزر ہوتا ہے اس روڈ پر بہت بڑی آبادی موجود ہے اہل علاقہ نے پرامن نیوز کے زریعے ممبر صوبائی اسمبلی جناب ملک شہریار اعوان اور وزیراعلی پنجاب جناب میاںمحمد شہباز شریف سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس روڈ کو دوبارہ نئے سرے تعمیر کرنے اور چوڑا کرنے کے لیے فنڈز فراہم کریں اس روڈ کے موضوع پر جب اہل علاقہ کا موقف لیا گیا تو ڈھبہ ہرمل کے رہائشی نور احمد ولدامیرعالم نے کہا ہے کہ اگر یہ روڈ تعمیر ہوجاتا ہے تو اس کا بہت بڑا فائدہ کوٹقاضی ترحدہ میال اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے لوگوںکو ہو گا جنہوں نے سرگودھا اور جانا ہوتا ہے اور تھوہا محرم خان چینجی جھاٹلہ اور اس سے ملحقہ آبادی کے لوگوں کو جنہوں نے میانوالی یا اس سے آگے کسی اور شہر جانا ہوتا ہے بجائے وہ لمبا صفر برا ستہ تلہ گنگ طے کرنے کے ایک کم وقت میںطے کرسکتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ہم ممبر صوبائی اسمبلی جناب ملک شہریار اعوان اور وزیراعلی پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے اس روڈکو نئے سرے سے تعمیر کرنے اور چوڑا کرنے کے لیے فنڈز فراہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں