248

نیو منڈی مویشاں تلہ گنگ فلتھ ڈپو میں تبدیل۔گندگی کے ڈھیروں پر پلنے والے خطرناک جراثیموں سے جانوروں میں خطرناک بیماریاں پھیل چکی ہیں۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ٹی ایم اے تلہ گنگ کی محکمانہ غفلت کے باعث نیو منڈی مویشاں تلہ گنگ فلتھ ڈپو میں تبدیل۔گندگی کے ڈھیروں پر پلنے والے خطرناک جراثیموں سے جانوروں میں خطرناک بیماریاں پھیل چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے تلہ گنگ کاعملہ کام چوری کی وجہ سے تلہ گنگ شہر کا کوڑا کرکٹ نیو منڈی مویشیاں اور اس کے ساتھ ملحقہ میں شاہراہ کے اطراف پھینک کر چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کتوں اور پرندوں کا روڈ پر ہر وقت رہنا اک معمول بن گیا ہے جس سے اس علاقہ میں حادثات اک معمول بن گئے ہیں۔گندگی کے ان ڈھیروں پر پلنے والے جراثیموں نے جانوروں کے علاقے کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اور ان گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو نے لوگوں مختلف بیماریوں کا شکار بنادیا ہے۔اہل علاقہ نے بتایا ٹی ایم اے کے عملے کوبار بار اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کا کہا گیا لیکن ٹی ایم اے کے افسران اور ان کاعملہ صرف تنخواہیں اور دوسری سرکاری مرعات لینے میں ہی مصروف ہے۔اور عوامی مسائل حل کرنے سے گریزاں ہے۔ہماری وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لین اور زمہ دادون کے خلاف کاروائی کری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں