250

میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے اٹھارہ میں سے گیارہ کونسلرز چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت چٹان کی طرح متحد ہیں، حافظ عمار یاسر کے وفا دار ہیں۔ملک رفیع اللہ دھولہ ، وائس چیئرمین ملک زاہد اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے اٹھارہ میں سے گیارہ کونسلرز چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت چٹان کی طرح متحد ہیں اور حافظ عمار یاسر کے وفا دار ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک رفیع اللہ دھولہ اور وائس چیئرمین ملک زاہد اعوان نے اپنا ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکے ہم نے ایک سال کے عرصہ میں دن رات کام کیا ہے اور اعوان کو ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کی ہے میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے ساتھ پنجاب حکومت نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے اور تما م پنجاب کی میونسپل کمیٹیوں

کو صفائی پروگرام میں لاکھوں روپے کے فنڈز ملے ہے لیکن تلہ گنگ میں ق لیگ کی حکومت کی وجہ سے ایک روپہ بھی صفائی کی مد میں نہیں ملاہے ۔لاوہ میونسپل کمیٹی کو صفائی کیلئے 55لاکھ روپے مہیا کیے گئے ہیں تاکہ وہاں کے کونسلرز کو ساتھ ملایا جاسکے آئے روز شہر میں افوائیں گردش کرتی رہتی ہیں کہ ق لیگ کے کونسلرز حافظ عمار یاسر کو چھوڑ رہے ہیں اور ان میں اختلافات ہیں آج سارے کونسلرز میڈیا کے سامنے موجود ہیں اور ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے تمام کے تمام حافظ عمار یاسر کی قیادت میں یکجا ہیں اور ان کا ہر حکم سرآنکھوں پر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو بھی پارٹی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے تو وہ پہلے استعفیٰ دیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی تما م کونسلرز سے حاطٖ عمار یاسر نے حلف نہیں لیا بلکہ مرحوم ملک نعیم طارق نے تمام کونسلرز سے حلف لیا تھا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کریں گے بلکہ حافظ عمار یاسر کے وفا دار رہیں گے البتہ کونسلر احمد کمال نے کوئی وفا داری کا حلف نہیں اٹھایا ہے لیکن اصولی طور پر اگر انہوں پارٹی چھوڑنی ہے تو پہلے ق لیگ سے استعفٰی دے اور ن لیگ سے الیکشن لڑے تو اسے اپنی وارڈ میں حیثیت کا پتا چل جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں