216

مقامی انتظامیہ کی نااہلی ،ہائی ایس اور دوسری گاڑیوں میں لگے غیر قانونی سیلنڈر انسانی جانوں کے لئے خطرہ ،حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ہائی ایس وین چلتی پھرتی مزائل بن گئیں۔اور سپیڈ،غیر میعاری سی این جی کٹس، نا تجربہ کار ڈرائیور انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی عدم چشم پوشی نے معصوم انسانوں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں ہیں۔ ہزاروں افراد اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اوور سپیڈ ہائی ایس وین چلتی پھرتی مزائل بن چکی ہیں۔ غیر میعاری کسی این کٹس اور ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی وجہ سے آئے روز حادثات کی شرع میں اضافہ ہورہا ہے۔ مناسب چیکنگ کاطریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں میں سی این کٹس میں ایل پی جی گیس استعمال ہو رہی ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی نا ہلی و سستی کی وجہ سے ہائی ایس وین کے ڈرائیور انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں۔اکثر گاڑیوں پرنا تجربہ کار اور کمسن ڈرائیور موجود ہیں۔ اکثرگاڑیوں کے پاس فٹسن سرٹیفکیٹ ہی موجود نہیں ہیں۔جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر گاڑیوں میں سی این جی کی بجائے ایل پی جی گیس استعمال کی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ لگنا معمول بن چکا ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے پرانی گاڑیوں اور کمسن اور ناتجربہ کار ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں