190

لاوہ میں چوری کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ پر عوامی سماجی حلقوں کا ڈی ۔پی۔اوچکوال سے مطالبہ

لاوہ(تحصیل رپورٹر) لاوہ میں چوری کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ پر عوامی سماجی حلقوں نے ڈی ۔پی۔اوچکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ میں چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے فوری نوٹس لیا جائے

ایک عرصہ سے لاوہ میں پے در پے چوری کی وارداتوں سے شہریوں کا امن و سکون غارت ہو گیا ہے گزشتہ رات محلہ سانگڑیاں میں نامعلوم افراد نے غلام محمد اور محمد اشرف کے گھروں میں گھُس کر دو سولر پلیٹ چوری کر کے لے گئے قبل ازیں کلاتھ سٹور ،شوز سٹور سے نامعلوم چور دُکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی کپڑے چوری کر کے لے گئے عوامی ،سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی پولیس رات کے گشت کو یقینی بنائے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موئثر اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں