212

مین روڈ کے کنارے گاڑیوں کی پاکنگ کی بھرمار، ٹریفک پولیس بھی صرف تماشائی کا کردارادا کرنے میں مصروف تلہ گنگ کا پرانا لاری اڈا عوام کے لیے درد سر بن گیا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) مین روڈ کے کنارے گاڑیوں کی پاکنگ کی بھرمار، ٹریفک پولیس بھی صرف تماشائی کا کردارادا کرنے میں مصروف تلہ گنگ کا پرانا لاری اڈا عوام کے لیے درد سر بن گیا،

تفصیلات کے مطابق پرانا لاری اڈا تلہ گنگ مین روڈ کے کنارے کاروں اور بڑی گایوں کی پارکنگ کی بھرمار کی وجہ سے تلہ گنگ کی عوام کے کے لیے دردسر بن چکا ہے ڈرائیور حضرات اپنی من مانی کرتے ہوئے گاڑیاں مین روڈ کے کنارے ہی پارک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے روڈ تنگ اور ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بنتا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے ٹریفک پولیس بھی صرف تماشائی کا کردارادا کرنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گھنٹوں شدید گرمی میں ٹریفک جام کے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کی من مانی مین سڑک کے کنارے گاڑیوں کی ناجائز پارکنگ کی وجہ سے تلہ گنگ کی عوام عذاب میں مبتلاء ہے پرانا لاری اڈا میں غلط جگہ گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے روڈ تنگ ہو جاتا ہے اور ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول سا بنتا جا رہا ہے، مزید کہا ہے کہ شہر تلہ گنگ انتظامی طور پر مکمل ناکام ہو چکا ہے ایسا لگتا ہے کہ شہر میں جنگل کا قانوں ہے۔ شہر میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار شہر سے باہر ڈیوٹیاں دیتے نظر آتے ہیں۔ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے،جس کی وجہ سے عوام کو گھنٹوں ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے۔عوامی حلقوں نے انچارج ٹریفک پولیس چکوال، اے سی تلہ گنگ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانا لاری اڈا میں مین روڈ پر سڑک کنارے گاڑیوں کی پارکنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں