279

دڑوٹ میں سکول کی سنگ بنیاد کی پر وقار تقریب منعقد ،مہمان خصوصی رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان تھے

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) دڑوٹ میں سکول کی سنگ بنیاد کی پر وقار تقریب منعقد ،مہمان خصوصی رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان تھے انکے ہمراہ حاجی محبوب الحق ،چوہدری نوید دڑوٹ ،چیئر مین ملک خضر حیات ،وائس چیئر مین عبد الہادی وعلاقے کی دیگر نمایاں شخصیات موجود تھیں

۔دڑوٹ ہائی سکول کے کمروں کی تعمیر پر 82لاکھ 7ہزار روپے جبکہ کازوے پر 92لاکھ روپے لاگت آ ئے گی۔تقریب سے نوجوان رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حلقے کی عوام نے مجھے منتخب کیا ہے اور میں عوام کی خدمت کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔دڑوٹ کی عوام کے چہرے مسکرا رہے ہیں اور انشا اللہ انکی مسکراہٹ کو میں مرتے دم تک بحال رکھوں گا ،جو عوام سے وعدے کیے تھے آ ج دڑوٹ کی عوام سے پورے کیے جا رہے ہیں اور انشا اللہ ہم وعدے نہیں عملی کام کر کے حلقے کی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہو ئے ہیں ۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ منفی اور جھوٹی سیاست کا عادی نہیں ہو ں انشا اللہ کھری اور سچی بات کر کے عوام کو ریلیف فراہم کررہا ہو ں ۔حلقہ پی پی تیئس میں بجلی کی فراہمی کو تقریبا یقینی بنا دیا گیا ہے ،سکولوں کی تعمیرات کا بھی کام جاری ہے اور انشا اللہ تعلیمی درسگاہیں بھی یو نین کونسل اور موضعات میں پہنچا رہا ہو ں تا کہ نوجوان بچے اور بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو ۔رکن صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اینڈ کمپنی میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہو کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے انشا اللہ آ ئندہ انتخابات میں پھر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور سازشی ٹولے کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ہے اور آ ئند ہ بھی انکو عوام کی عدالت سے یہی رزلٹ ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں