211

زکوۃ عشر کمیٹی ضلع چکوال کے چیئر مین سلطان رضا جامی کی خدمات قابل تحسین ہیں ،ضلع چکوال میں مستحق افراد کو اپنا حق پہنچانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ی

لاوہ( نمائندہ بے نقاب) زکوۃ عشر کمیٹی ضلع چکوال کے چیئر مین سلطان رضا جامی کی خدمات قابل تحسین ہیں ،ضلع چکوال میں مستحق افراد کو اپنا حق پہنچانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ،ان جیسے مخلص ،ایماندار اور عوام کا دکھ درد رکھنے والے انسان صدیوں میں پیدا ہو تے ہیں

۔ان خیالا ت کا ضلعی زکوۃ عشر کمیٹی کے ممبر عبد الرزاق شاد نے چیئر مین محمد افضل انصاری کی رہا ئش گاہ پر ظہرانے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیشہ ضلعی زکوۃ عشر کمیٹی کے چیئر مین سلطان رضا جامی نے ہدایت کیں کہ زکوۃ کے علاوہ بھی ہم سب کو ملکر غریب اور نادار افراد کی دل کھول کر مدد کر نی چاہیے ،مجھے خوشی ہو گی کہ ہم سب مخیر حضرات بھی غریبوں کی خوشیاں آ باد کر نے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں ۔عبد الرزاق شاد کا مزید کہنا تھا کہ وارڈز کے چیئر میز حضرات کو بھی چاہیے زکو ۃ کی پا ئی پا ئی غریب اور مستحق افراد تک پہنچائیں تا کہ کو ئی نادار اپنے حق سے محروم نہ رہ سکیں ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ ہم جلد مخیر حضرات کے تعاون سے ایک تنظیم لا رہے ہیں جس میں ہم سب نے ملکر اس تنظیم کا ممبربن کر ، مستحق افراد کو حق پہنچانا ہے تا کہ ہم بھی اپنی مدد آ پ غریبوں کی خوشیاں کودوبالا کر نے میں کامیاب ہو سکیں مجھے امید ہے کہ آ پ مخیر حضرات کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں