186

ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری کے جنرل سیکرٹری کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے پر پی ٹی آئی کونسلرز داؤدخیل کی فیکٹری انتظامیہ کی شدید مذمت

میانوالی(نامہ نگار)ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری کے جنرل سیکرٹری کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے پر پی ٹی آئی کونسلرز داؤدخیل کی فیکٹری انتظامیہ کی شدید مذمت ، جھوٹی ایف آئی آر واپس نہ لینے تک پی ٹی آئی کونسلرز ایم سی داؤدخیل نے ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری کی گیس بحالی تحریک اور دھرنا کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ا ن خیالات کا اظہا ر

انھوں نے ایک مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے کونسلروں کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر ایم سی داؤدخیل کے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کونسلر حبیب اللہ خان خنجری خیل ،کونسلر شفاء اللہ خان ،کونسلر غضنفراللہ خان ،کونسلر محمد نعیم خان ،کونسلر آصف علی خان ،کونسلر حبیب اللہ خان شنے خیل اور ساجد خان تحصیل صدر پی ٹی آئی کسان ونگ اور سی بی اے کے نو منتخب جنرل سیکرٹری جاوید اقبال خان ،سابقہ جنرل سیکرٹری قدرت اللہ خان،اور دیگر فیکٹری کے مزدور شامل تھے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حبیب اللہ خان خنجری خیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دنوں سی بی اے یونین ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری کے ہونے والے الیکشن سے ایک دن قبل مشعل گروپ کے نامزد جنرل سیکرٹری جاوید اقبال خان نے فیکٹری کے ایڈمن جی ایم ایچ آر جاوید خان کو ورکروں کو پھول گروپ کو ووٹ دینے کا کہنے بارے کہا کہ آپ انتظامیہ ہیں آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے جس پر جاوید خان جی ایم مشتعل ہو گیا اور جاوید اقبال خان جنرل سیکرٹری سے بدتمیزی کی اور اسکو دھمکیاں دیں اور بعد ازاں جنرل سیکرٹری جاوید اقبال خان کے خلاف تھانہ داؤدخیل میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرادی۔ جس پر ہماری ضلعی قیادت اور مقامی قیادت کو آگاہ کیا گیا جنھوں نے فیکٹری انتظامیہ کو اس مسئلہ کو حل کرانے کا کہا اور فیکٹری انتظامیہ نے اس کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی مگر فیکٹری انتظامیہ ابھی تک طفل تسلیاں دے کر ٹال مٹول کر رہی ہے جس پر مزدوروں اور علاقہ کی سیاسی ، سماجی تنظیموں میں تشویش کا اظہا رپایا جاتا ہے ، پی ٹی آئی کونسلروں نے کہا کہ ہمارا آج کا اجلاس اسی سلسلہ میں ہے اور ہم اس اجلاس میں فیکٹری انتظامیہ کے بدمعاش اور بد تمیز ایڈمن جی ایم جاوید خان کے اس اقدام کی بھر پورمذمت کرتے ہوئے فیکٹر ی کی دیگر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر فیکٹری انتظامیہ نے 2فروری تک جھوٹ پر مبنی من گھڑت ایف آئی آر واپس نہ لی اور جنرل سیکرٹری کے اس مسئلہ کو حل نہ کرایا تو اس کے بعد ہم اپنی ضلعی قیادت کو بھی اعتماد میں لیکر اور اس مسئلہ کو اجاگر کر کے ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری کے مزدوروں اور عوام کی جو تحریک اور دھرنا گیس کی بندش کے خلاف ہو رہا ہے اور اس میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور مقامی و ضلعی قیادت انکے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کر رہی اور ہر طرح کا ساتھ دے رہی ہے ہم انکی اس تحریک اور دھرنے کا ضلع کی پوری پی ٹی آئی بائیکاٹ کرتے ہوئے فیکٹری انتظامیہ کے اس رویہ کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے جوکہ انکی اس تحریک کو سبوتاژ کر کے رکھ دے گی مگر ہم علاقہ کے مزدوروں کے وابستہ اس روزگار کی تحریک کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتے لیکن فیکٹری انتظامیہ کو بھی چاہیئے کہ اہل علاقہ نے فیکٹری کی اس تحریک میں بھر پور حصہ لیکر انکا ساتھ دے رہی ہے مگر ہمارے علاقہ کی عوام اور ہمارے شہر کے مزدور اور سی بی اے کے جنرل سیکرٹری جوکہ مزدوروں کا منتخب نمائندہ ہے اسکے خلاف من گھڑت ، جھوٹی ایف آئی آر درج کراکے ہمیں ڈرانا اور دھمکانا چاہتی ہے لہذا ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اور پی ٹی آئی کے کونسلرز، ورکرز اور ضلعی قیادت اس کا دفاع کرنے کو تیار ہیں اس موقع پر یہ بھی طے پایا گیا کہ بروز بدھ کو ہم ایم سی داؤدخیل کے کونسلروں کا ہنگامی اجلاس بلا کر فیکٹری انتظامیہ کے اس ناروا رویہ اور مزدور کش رویہ کے خلاف مذمتی قرار داد بھی پیش کریں گے اور 10فروری سے قبل اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کر کے فیکٹری انتظامیہ کے خلاف اپنی بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سی بی اے جاوید اقبال خان نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی اس ذیادتی اور ناانصافی سے اجلاس کے ارکان کو آگاہ کیا اور فیکٹری انتظامیہ کے اس بدمعاشانہ اور غیر اخلاقی رویہ سے مکمل آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں