233

خشک سالی سے ایشیاء کے سب سے بڑے قصبے لاوہ میں گندم اور چنے کی 80% فصل کاشت نہ ہو سکی، آمدہ سال میں شدیدغذائی قلت کا خدشہ،

لاوہ(تحصیل رپورٹر ) قحط سالی اور خشک سالی سے ایشیاء کے سب سے بڑے قصبے لاوہ میں گندم اور چنے کی 80% فصل کاشت نہ ہو سکی، آمدہ سال میں شدیدغذائی قلت کا خدشہ، حکومت پنجاب کسی بڑے پیکج کا اعلان کرے کسانوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق رواں سال میں بارشیں نہ ہونے سے دیگر علاقوں کی طرح لاوہ کا 80 فیصد رقبہ گندم اور چنے کی فصل کاشت سے محروم رہ گیا ہے۔جو فصلیں کاشت کی گئی تھیں ان کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے عوامی وسماجی حلقوں اور کسانوں نے صوبائی و وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ کے کسانوں کو غذائی قلت سے بچنے کیلئے حکومتی پیکج مہیا کیا جائے۔علاوہ ازیں سرکاری سطح پر ٹیوب ویل لگاکر پانی کی کمی کو پورا کرنے کے اسباب پیدا کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں