403

محکمہ سوئی گیس کے خلاف دویال ،محلہ جھاٹلہ ،محمدہ آباد کے مکینوں کا احتجاج ،ہمارا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو بین الاصوبائی روڈ بلاک کر دیں گے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)محکمہ سوئی گیس کے خلاف دویال ،محلہ جھاٹلہ ،محمدہ آباد کے مکینوں کا احتجاج ،ہمارا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو بین الاصوبائی روڈ بلاک کر دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق موضع دودیال ،محلہ جھاٹلہ ،محمدہ آباد کے مکینوں نے میڈیا کو اپنا احتجاج ریکارڈکراتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کرپٹ افسراں و اہلکاراں کی نظر ہو چکا ہے ،محکمے میں تعینات عملہ خواب غفلت کی نیند سو رہا ہے ،تلہ گنگ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر صفر ہے ، لیکن محکمہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی ،جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مسئلے کے حل کے لئے کئی دفعہ دفتر کے چکر لگائے ،لیکن تعینات افسرن اور ان کے اہلکارنے اپنی رام کہانیاں سنا کر عوام کوزلیل وخوار کر کے رکھ دیا ہے ،مزید کہا کہ ہر جمعہ سوئی گیس مکمل بند ہوتی ہے اور محکمہ سوئی گیس کے افسرانون کی طرف سے اتوار تک مسئلے کے حل ہونے کا وعدہ بھی ایفاء نہ ہو سکا ۔مزید کہا کہ اگر آمدہ چند روز کے اندر محکمہ سوئی گیس کا مسئلہ حل نہ ہو سکا تو بین الاصوبائی روڈ بلا ک کر دی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس کے کرپٹ افسران پر ہوگی ،جو کہ عوامی کام کرنے کی بجائے عوام کو ذلیل کرنے کے لئے دفاتر میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں