216

سیاسیت کی نظر ہونیوالا گھمبیر ڈیم وقت کی اشد ضرور، خشک سالی، فصل ربیع کی کاشت شدید متاثر۔

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) سیاسیت کی نظر ہونیوالا گھمبیر ڈیم وقت کی اشد ضرور، تاریخ کی طویل ترین خشک سالی، فصل ربیع کی کاشت شدید متاثر، زیر زمین پانی کی سطح مزید نیچے، کسان شدید مشکلات کا شکار، گھمبیرڈیم کی اشد ضرورت

۔تفصیلات کے مطابق لاوہ جوکہ ایشیاء کا وسیع و عریض قصبہ ہے جہاں زیادہ تر لوگوں کا انحصار کھیتی باڑی اور زمیندارے پر ہے۔ لمبے عرصے سے بارشیں نہ ہونے سے کسانوں کی سرگرمیاں ماند پڑگئیں اور یوں فصل ربیع کی کاشت بری طرح متاثر ہوئی۔قبل ازیں دو سال سے فصل ربیع قدرتی آفات کا شکار ہو چکی ہے ۔اہلیان لاوہ نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ میں سرکاری طور پر سولر ٹربائن سسٹم لگائے جائیں تاکہ خشک سالی کیلئے کسان بطور متبادل فائدہ اٹھا سکیں علاوہ ازیں گھمبیر ڈیم جوکہ سیاست کی نظر ہو چکا ہے اس کی تعمیر کا آغاز سنجیدگی سے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں