242

بددیانت،اور کرپٹ سیاسی پنڈتوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے سے روکنادینی وملی تقاضاہے جے یو آئی نے دینی قوتوں کو ایک بار پھر نفاذ اسلام کی جدوجہد کے لئے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے لئے متحد کر دیا ہے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)بددیانت،اور کرپٹ سیاسی پنڈتوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے سے روکنادینی وملی تقاضاہے جے یو آئی نے دینی قوتوں کو ایک بار پھر نفاذ اسلام کی جدوجہد کے لئے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے لئے متحد کر دیا ہے۔ان خیالات کااظہار جے یو آئی (ف) پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے تلہ گنگ میں کارکنان کے ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا

۔اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے صوبائی رہنماء مفتی شاہد مسعود ،چوہدری عبدالجبار ،ڈاکٹر محبوب حسین ،ضلعی امیر قاری زبیراحمد ،مولانا عطاء الرحمن قاسمی،سید عمران شاہ بخاری،مولانا عبدالسلا،م،صاحبزادہ عمرفاروق ،قاری محمد سعید ،محمد خالدقاضی،شیخ افضل،قاری عبدالقدوس،مولانا علی خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔امیر پنجاب ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ 70 سال سے ملک پر مسلط لبرل حکمرانوں نے ملک او قوم کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ کیا ہے اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے ذریعے ہی ان مسائل اور مشکلات کو حل کیا جا سکتا ہے۔ جمعیت دینی قوتوں کے ساتھ ملکر دفاع اسلام کی جنگ لڑے گی۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ انتخابات کے ذریعے دیانتدار اور صالح قیادت کو آگے لایا جائے اور اسمبلیوں میں دیندار طبقہ کو بھیجا جائے۔ اس سلسلے میں جمعیت کے کارکن آئندہ انتخابات میں تن من دھن کی بازی لگانے کیلئے تیار ہو جائیں۔ جے یو آئی کا ماضی بے داغ‘ حال شاندر اور مستقبل تابناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 فروری کو سرگودھا میں مفتی محمود کانفرنس سے آنے والے انتخابات پر اچھے اثرات مرتب ہونگے صوبے میں تبدیلی کی ہوا چلے گی اور جس طرح عوام جوق در جوق جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں مفتی محمود کانفرنس سے یہ سلسلہ مذید تیز ہوجائے گی ہم نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں انتخائی مہم شروع کر دی ہے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے تعین کے لئے جلد ایم ایم اے کے صوبائی قائدین مل بیٹھیں گے۔ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کارکن آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عوامی رابطہ رکھیں گھر گھر جاکر مہم چلائے اور آپس میں اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کریں،انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں ملک میں مضبوط سیاسی قوت ہوگی۔اس موقع پر سینئر صحافی محسن قیوم شیخ نے شیخ عبدالقیوم مرحوم کی تصانیف ،،مولانا فضل الرحمن کا سیاسی سفر ،،ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ،اور مفتی شاہد کو پیش کیں۔اس موقع پر الحاج میاں عبدالقیوم اور محمد انعام اللہ نے میزبان کے فرائض سرانجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں