209

زیر تحصیل کمپلیکس سے چکی شیخ جی روڈ اور تحصیل کمپلیکس سے گوہل روڈ تک بائی پاس تعمیر کئے جائیں اہلیان چکی شیخ جی کا ممبران اسمبلی سے مطالبہ

لاوہ(تحصیل رپورٹر ) زیر تحصیل کمپلیکس سے چکی شیخ جی روڈ اور تحصیل کمپلیکس سے گوہل روڈ تک بائی پاس تعمیر کئے جائیں اہلیان چکی شیخ جی کا ممبران اسمبلی سے مطالبہ۔مذکورہ دونوں بائی پاس تعمیر ہونے سے جہاں لوگوں کی آمدو رفت میں آسانی ہوگی وہاں زرعی اراضی کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لاوہ رورل کے سرکردہ افراد نے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے تحصیل کمپلیکس سے چکی شیخ جی روڈ اور یہاں سے گوہل روڈ تک بائی پاس تعمیر کئے جائیں تاکہ اندرون شہر ٹریفک رش کم ہو سکے اور شہریوں کو آمدو رفت میں آسانی ہو گی علاوہ ازیں مذکورہ بائی پاسز سے لوگوں کی زرعی زمینوں کی ویلیو میں بھی اضافہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں