321

یونین کونسل بھلومار کی گلیوں کے ٹینڈرز ہونے کے باوجود تاحال ورک آرڈر جاری نہ ہوسکے

چینجی( امیر احسان اللہ) یونین کونسل بھلومار کی گلیوں کے ٹینڈرز ہونے کے باوجود تاحال ورک آرڈر جاری نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایم پی اے شہر یار کی گرانٹ سے منظور کئے گئے۔ ٹینڈرز ہوگئے لیکن تاحال چکوال سے آرڈرز جاری نہیں ہوئے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر مزید تاخیر ہوئی تو معاملہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔ موجودہ حکومت سخت مسائل کا شکار ہے اور عنقریب اپنی مدت پوری کرنے والی ہے اور اگر ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع نہ ہوا تو ٹینڈرز منسوخ بھی ہوسکتے ہیں۔ عوام بھی خوشی کی لہر دوڑی تھی کہ بالآخر حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے خزانے کے منہ کھولے لیکن موجودہ صورتحال میں عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ چکوال فوری ورک آرڈر جاری کرے تاکہ منصوبے مکمل ہوسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں