224

ایل پی جی کا غیر قانونی استعمال ، سیکڑوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگنے کا خدشہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)انتظامیہ کی چشم پوشی سے سیکڑوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔عوامی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے جا بجا قائم ایل پی جی کے غیر قانونی فلنگ اسٹیشن قائم ہو گئے ہیں۔جس کی وجہ سے گاڑیوں میں ایل پی جی کا استعمال کھلے عام کیا جا رہا ہے۔ جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔متعلقہ اداروں کی طرف سے مناسب چیکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں میں نصب نا قص و غیرمعیاری گیس کٹس نے مسافروں کی زندگیا ں داؤ پر لگا رکھی ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی چشم پوشی اور با اثر مالکان کی وجہ سے تلہ گنگ و لاوہ میں ایل پی جی گیس کا گاڑیوں میں استعمال ڈھرلے سے جاری ہے۔جس کی وجہ سے مسافروں کی زندگیا ں داؤ پر لگ چکی ہیں۔مزید کہا کہ اکثر انتظامیہ کی طرف سے مناسب چیکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر گاڑیوں میں ناقص اور غیر معیاری گیس کٹس لگی ہوئی ہیں اوربیشترگاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفیک تک موجود نہیں ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ تلہ گنگ و لاوہ میں موجود غیر قانونی فلنگ اسٹیشن کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور اداروں میں موجود کرپٹ افسراں کا سدباب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں