569

تیز رفتار کوچز کی شامت،دندہ شاہ بلاول تا بلکسر ,ڈی پی او نے حکم صادر کر دیا۔

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ کا ایک اور احسن اقدام ،مسافر کوچز کے سفر کا دورانیہ مقرر،عوامی حلقوں کا خراج تحسین،

تفصیلات کے مطابق میانوالی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ہونے والے آئے روز حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ نے دندہ شاہ بلاول سے بلکسر تک مسافر کوچز کے سفر کا ٹائم مقرر کر دیا ہے ۔دندہ شاہ بلاول سے مسافر کوچز دو گھنٹوں میں بلکسر انٹر چینج تک پہنچے گی،دندہ شاہ بلاول چوکی سے مسافر کوچز کو پرچی دی جائے گی جو دو گھنٹوں تک بلکسر انٹر چینج پر جمع کرانی ہو گی، دئیے گئے ٹائم سے پہلے پہنچنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عادی کر دئیے ،اس کے علاوہ موبائل ٹیمیں تشکیل دے کر چیکنگ سخت بھی کر دی گئی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کوچز اورہائی ایس نےانت مچا رکھی ہے ۔اوور سپیڈ ۔غلط اوورٹیکنگ کی وجہ سے آج تک کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں ،لیکن اس کا کوئی سدباب نہ ہو سکا ۔مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ نے جو طریقہ کار واضع کیا ہے اس کی وجہ سے مسافر کوچز کی رفتار میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور حادثات میں بھی کمی ہوئی ہے۔مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ کار کو کمپوٹر راز کیا جائے ،اور دورانیہ میں اضافہ کیا جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں