241

دندہ شاہ بلاول نالہ گھمبیر پر گزرنے والا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔متعلقہ حکام کی غفلت سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔نوٹس لینے کا مطالبہ

لاوہ(تحصیل رپورٹر ) دندہ شاہ بلاول نالہ گھمبیر پر گزرنے والا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔متعلقہ حکام کی غفلت سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نالہ گھمبیر جوکہ دندہ شاہ بلاول فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب سے گزر رہا ہے اس پر بنایا گیا پل کی حفاظتی دیوار ایک ٹریفک حادثہ سے ٹوٹ گئی جسے تاحال مرمت نہ کیا جا سکا جو کسی بھی وقت بڑے جانی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں