198

ڈہوک ببرال پر سرکاری بجلی فراہمی پر اہلیان علاقہ سے تین ہزار روپے فی کس وصول کئے گئے، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)ڈہوک ببرال پر سرکاری بجلی فراہمی پر اہلیان علاقہ سے تین ہزار روپے فی کس وصول کئے گئے، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج،

تفصیلات کے مطابق ڈہوک ببرال چکی شیخ جی میں ایم پی اے کی گرانٹ سے مہیا کردہ بجلی کی تنصیب کے وقت مقامی دیہاتی سادہ لوح لوگوں سے تین ہزار روپے فی کس وصول کئے گئے جس پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔نائب صدر پاکستان تحریک انصاف لاوہ رورل محمد رمضان نے صحافیو ں کو بتایا کہ سادہ لوح لوگوں کو لوٹنا بہت بڑا شرمناک فعل ہے جبکہ درمیان میں ڈہوک گھنڈی جوکہ بیس سے پچیس گھرانوں پر مشتمل ہے اسے سیاسی بنیادوں پر یکسر نظر اندازکردیا گیا ہے۔ہم ایم پی اے سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام آبادیوں کو برابر بجلی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں