196

اعوان کالونی نالہ ترپی پر پل بنانے کی بجائے کازوے بنانے کی تیاریاں شروع، پانی کے بہاؤ کے اوپر پل بنایا جائے تاکہ لوگوں کو بارشی موسم میں آمدو رفت کیلئے مشکلات کا سامنا نہ ہو

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) اعوان کالونی نالہ ترپی پر پل بنانے کی بجائے کازوے بنانے کی تیاریاں شروع، پانی کے بہاؤ کے اوپر پل بنایا جائے تاکہ لوگوں کو بارشی موسم میں آمدو رفت کیلئے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق اہلیان اعوان کالونی نے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اعوان کالونی تا لاوہ شہر روڈ پر پل بنانے کا ہمارا برسوں پرانا مطالبہ ہے جسے نظر انداز کرکے صرف کازوے بنانے کی تیاریاں اور سروے کئے گئے ہیں جوکہ سراسر نا انصافی ہے اگر پل نہیں ہوگا تو ہمارا رابطہ اہلیان لاوہ سے کٹ جاتا ہے خصوصاً بارشی موسم میں ایسی صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں