186

چنگا گلیوں کی خستہ حالی عروج پر، ایم پی اے ،ایم این اے شو آف پاور کرنے کیلئے چنگا تشریف لاتے ہیں مگر ترقیاتی گرانٹس سے چنگا بدستور محروم

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)چنگا گلیوں کی خستہ حالی عروج پر، ایم پی اے ،ایم این اے شو آف پاور کرنے کیلئے چنگا تشریف لاتے ہیں مگر ترقیاتی گرانٹس سے چنگا کو بدستور محروم رکھا جارہا ہے اہلیان چنگا سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ کے گاؤں چنگا کی اندرون گلیوں اور نالیوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے،اہلیان چنگا کو گلیوں سے گزرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے سے شہر بھر کا پانی گلیوں کے عین وسط میں جمع ہونے لگا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ممبر پنجاب اسمبلی اورممبر قومی اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ بھر سے آپ کو جلسہ کرنے کیلئے چنگا کا انتخاب کرنا پڑتا ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہاں کے اہم بنیادی مسائل کے حل کو بھی ترجیح دی جا تی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں