213

دندہ شاہ بلاول میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے دورحکومت میں بنائی گئی بہترین سرکاری بلڈنگ کئی سالوں سے ویران پڑی ہے

لاوہ(تحصیل رپورٹر ) دندہ شاہ بلاول میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے دورحکومت میں بنائی گئی بہترین سرکاری بلڈنگ کئی سالوں سے ویران پڑی ہے ۔مذکورہ بلڈنگ گرلز ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے نام پر تعمیر ہوئی مگر نہ تو یہاں کوئی مطلوبہ سامان دستیاب ہوا اور نہ کسی اور مقصد کیلئے مذکورہ عمارت استعمال میں لائی گئی۔افسوسناک امر یہ ہے کہ دندہ شاہ بلاول میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ایک کرایہ کی انتہائی خستہ حال بلڈنگ میں ” رہائش پذیر” ہے اگر اعلیٰ حکام ہوش سے کام لے کر ووکیشنل ٹریننگ سنٹر مذکورہ عمارت میں ہی شفٹ کرکے کرایہ کی بلڈنگ سے جان چھڑائی جائے۔عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں نذیر احمدسے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے قومی خزانے سے بننے والی یہ عمارت استعمال میں لاکر ضائع ہونے سے بچائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں