190

فروری یوم یکجہتی کشمیر دنیا کے لیے یہ پیغام ہوگا کہ پاکستانی قوم نے کشمیریوں کو فراموش نہیں کیا، تحریک آزادی میں اب بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے، قاری زبیراحمد

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)5فروری یوم یکجہتی کشمیر دنیا کے لیے یہ پیغام ہوگا کہ پاکستانی قوم نے کشمیریوں کو فراموش نہیں کیا، وہ تحریک آزادی میں اب بھی کشمیریوں کے

ساتھ ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر جمعیت علماء اسلام ضلع چکوال کے زیراہتمام چکوال میں، ریلی اورسیمینار بعنوان ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منعقد ہوگا جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر قاری زبیراحمد اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الرحمن قاسمی نے چوہدری عبدالجبار اور ڈاکٹر محبوب حسین جراح کے ہمراہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جے یو آئی کے ذمے داران کے اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اب صرف یوم کشمیر نہیں بلکہ پورے سال کشمیریوں کے لیے آواز بلند رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے، جو ستر سال سے اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ بھارت ظلم و جبر کا ہر حربہ آزمانے کے باوجود کشمیریوں کو زیر نہیں کرسکا۔ کشمیر ی آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے اہلیان چکوال سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔مزید انہوں نے کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی بربریت اور ظلم کی داستانیں اب آخری ہچکی لے رہی ہیں اور کشمیریوں نے اب تک جو خون بہایا ہے وہ گل رنگ سویرے میں تبدیل ہونے والا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں