229

تلہ گنگ ،لاوہ میں سود کا کاروبار عام، عوام سود کے آہنی شکنجے میں پھنس کر گھر وں سے بے گھر

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب )تلہ گنگ ،لاوہ میں سود کا کاروبار عام ،کئی غریب مزدور سود کے آہنی شکنجے میں پھنس کر گھر وں سے بے گھر ہو چکے ہیں ،اہلیان علاقہ کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ ،لاوہ اور اس کے گردونواح کے دیہاتوں میں سود کا گھناؤنا دھندہ عروج پر ہے،اس آہنی شکنجے میں پھنس کر کئی گھرانے برباد اور کئی افراد جیل ہوا کھا رہے ہیں اور کئی افراد اس سود کے شکنجے سے تنگ آکر خود کشی کر چکے ہیں، اس غیر قانونی طریقہ کاروبار سے ضرورت مندوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والے بے خوف و خطر کام کر رہے ہیں۔غیر قانونی طریقہ کاروبار کا کوئی کا قانون نظر نہیں آتااگر ہے توحرکت میں نہیں آتا۔کہیں سامان کی خرید وفروخت اور کہیں نقدی کے صورت میں سود کا غیر قانونی کاروبار عروج پر ہے اور اس سودی کاروبار میں تلہ گنگ کے کئی بڑے نام اور بڑی کاروباری شخصیات بھی اس گھناونے کاروبار میں شامل ہیں۔کئی نوسر باز گروہ بھی اس غیر قانونی کاروبار کی آڑ میں ھاتھ رنگنے لگے۔ ذمہ دار حلقوں کی خاموشی معنی خیز ہے۔ماضی میں کئی پولیس افسران نے سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانوں کاآہنی شکنجہ کس کر عوام کو ان سے نجات دلانے کی کوشش کی ہے۔بے نقاب کی انویسٹی گیشن سیل نے کاروبار کی آڑ میں سود جیسی لعنت کو پروان چڑھانے والوں کے خلاف مواد اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے، اور آنے والے وقت میں بہت سا مواد اور بہت سے نام ملنے کا امکان ہے جن کے نام ادراہ جلد شائع کر کے ان کے مکروہ چہرے عوام کے سامنے لائے گا اس ضمن میں ادارہ نے اہلیان تلہ گنگ و لاوہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سود خوروں کے خلاف اس جہاد میں ہماری ٹیم کا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے میں ادراہ کی مدد کریں۔عوامی حلقوں نے ذمہ داز انتظامیہ اور اے ایس پی اکرام اللہ سے اپیل کی ہے کہ ان غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں