194

الیکشن قریب آتے ہی تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں سیاسی فاتحہ خوانی شروع

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) الیکشن قریب آتے ہی تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں سیاسی نظر آنا شروع فاتحہ و جنازہ سیزن شروع ہوگیا غر یب عوام کی شادیوں میں سیاسی اور وڈیرے نظر آنے لگے۔حکمران جماعت نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کر دیا فنڈ ز کی بارشیں شروع ،

تفصیلات کے مطا بق الیکشن جو جو قریب آرہے ہیں حلقہ این اے اکسٹھ کے عوام کو ان کے لیڈر بھی نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اب جنازہ امیر کا ہو یا غریب کا اس میں سیاسی رہنماء اور لیڈر آپ کو بڑی تعداد میں حاضری لگواتے نظر آئے گے جبکہ دوسری طرف حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے بھی ترقیاتی کاموں میں تیزی لاتے ہوئے گلیا ں نالیاں اور بجلیا ں دینا شروع کر دی ہیں اور ترقیاتی کاموں کا لالچ دے کر خرید وفروخت اور وفا داریا ں تبدیل کرنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ دیگر جماعتوں نے بھی اپنے ووٹرز اور سپوٹرز کو اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے حلقہ میں تحریک انصاف اور ق لیگ اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی تگودو میں مصروف ہیں جبکہ اور تحریک لبیک یا رسول اللہ بھی ایک چوتھی قوت بنتی نظر آرہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح کمزور سے کمزور تر ہوتی ہی نظر آرہی ہے ،عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ آنے والے الیکشن میں حلقہ میں ن لیگ ق لیگ اور تحریک انصا ف میں زبردست مقابلہ ہوتا دکھا ئی دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں