188

بجلی بل کی عدم ادائیگی کیوجہ سے واپڈا نے لاوہ واٹر سپلائی پمپوں کی کنکشن کاٹ ڈالے کم وپیش ستر ہزار نقوس پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

لاوہ (تحصیل رپورٹر) بجلی بل کی عدم ادائیگی کیوجہ سے واپڈا نے لاوہ واٹر سپلائی پمپوں کی کنکشن کاٹ ڈالے کم وپیش ستر ہزار نقوس پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے واٹر سپلائی کے معاملہ پر گذشتہ تقریبا دوسالوں سے نہ تو ممبران میونسپل کمیٹی میں اتفاق ہو سکا

بلکہ دوبارہ ایم سی لاوہ کا ترقیاتی بجٹ باہمی ناچاقی کیوجہ سے پاس نہ ہوسکا اور نہ ہی محکمہ پبلک ہیلتھ نے نوزائیدہ تحصیل ہیڈ کواٹر کے اس اہم مسئلہ پر توجہ دی ذرائع کے مطابق لاوہ شہر کو فراہمی آب کیلئے عرصہ دراز سے اپنی مدد آپ کے تحت جاری منصوبہ کیلئے چار پمپ زیر استعمال تھے اور مذکورہ پمپوں کے بجلی کے بقایاجات چھ لاکھ چالیس ہزار سے تجاوز کر گئے جبکہ واٹر سپلائی صارفین کے زمہ بھی لاکھوں روپے کے واجبات بتائے جا رہے ہیں جن میں لاوہ شہر کے اکثر امیر گھرانے بھی شامل ہیں پانی بل کم وصولی کے سبب لاوہ واٹر سپلائی بدستور واپڈا کا مقروض ہوتا گیا واضح رہے 2014میں تحصیل ہیڈکواٹر کا درجہ پانے والے شہر لاوہ کیلئے تاحال سیاسی فرمانرواؤں نے بھی اس اہم معاملہ کو اہمیت نہ دی اور مختلف ذرائع سے توجہ دلانے کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ بھی نامعلوم وجوہ کی بنا پر خاموش رہا نیتجتالاوہ شہر ؂ شہر کوفہ میں تبدیل ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں