226

ویٹرنری ہسپتال لاوہ میں سٹاف کا فقدان، غریب لوگ جانورہسپتال لے کر گھنٹوں انتظار کے بعد واپس جانے پر مجبور

لاوہ(ایڈیٹر سے) ویٹرنری ہسپتال لاوہ میں سٹاف کا فقدان، غریب لوگ جانورہسپتال لے کر گھنٹوں انتظار کے بعد واپس جانے پر مجبور،عزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق فتح خان ساکن ڈہوک عظمال نے بتایا کہ وہ بارہ کلومیٹر دور سے گائے چیک کروانے کیلئے ویٹرنری ڈسپنسری و ہسپتال لاوہ دندہ روڈ کلیجی پر لے کر گیا جہاں ہسپتال کھلا تھا اور ڈاکٹر موجود نہ تھا تقریباً دوگھنٹے سے زائد انتظار کرنے کے بعد اسے مایوس واپس لوٹنا پڑا جبکہ اس کے گھر معذور بیٹا بھی شدید بیماری کے عالم میں تھا،دوبارہ طویل پیدل سفر کرنے کے بعد اسے پرائیویٹ ڈاکٹر کو ہی گائے چیک کروانا پڑی اس نے ویٹر نری کے اعلیٰ حکام اور ازیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے عملہ کا قبلہ درست کرتے ہوئے انہیں ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں