194

آج سے پنجاب بھر میں پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیرنگرانی جماعت پنجم کا امتحان شروع

لاوہ(ایڈیٹر سے)آج سے پنجاب بھر میں پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیرنگرانی جماعت پنجم کا امتحان شروع ہورہا ہے۔جماعت پنجم کا امتحان 3 فروری سے14 فروری تک رہے گا جبکہ جماعت ہشتم کا امتحان 15 فروری سے 24فروری تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ تین فروری سے پنجا ب بھر میں پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیرنگرانی جماعت پنجم کا امتحان شروع ہورہا ہے۔یہ امتحان دیگر امتحانات سے اس لئے مشکل ہوتا ہے کہ میٹرک اور الف اے کے امتحانات میں اپنے شہر کے کسی سکول کا ٹیچر نگرانی عملہ میں سے ہوسکتا ہے لیکن پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے امتحان کے لئے نگرا ن عملہ کسی دوسرے کلسٹر سنٹر سے ہوتا ہے یعنی اپنے شہر کے کسی سکول سے نگران عملہ نہیں ہوسکتا ہے۔میٹرک اور الف اے کا معروضی پرچہ متفرق ورژن پر مشتمل ہوتاہے لیکن انشائیہ پرچہ ایک جیسے ہوتا ہے جبکہ پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے جماعت پنجم کے معصوم بچوں کیلئے معروضی اور انشائیہ دونوں پیپرز مختلف ورژن پر مشتمل ہوتے ہیں۔ پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے امتحانات میں ایم ای ایز، اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای او، ڈی ای او، سی ای او سمیت متعدد افسران امتحانی ہال چیک کرنے آتے جاتے ہیں جس سے طلبہ خوف کا شکار ہوتے ہیں۔ پنجاب ایگزامینشن کمیشن کا امتحان سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف دور میں متعارف ہوا ۔اس سے پہلے جماعت پنجم کے امتحانات اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیتا تھا ۔وہ تمام تر خامیوں سے مبرا امتحانی نظام تھا جبکہ پنجاب ایگزامینشن کمیشن میں متعدد خامیوں کے باوجود صوبہ پنجاب میں معصوم پرائمری سکولوں کے بچوں سے لیا رہا ہے۔پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیر نگرانی جماعت پنجم کا امتحان 3 فروری سے14 فروری تک رہے گا جبکہ جماعت ہشتم کا امتحان 15 فروری سے 24فروری تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں