190

پنجاب فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں ۔پنجا ب فوڈاتھارٹی کی گاڑی دیکھتے ہی دوکانداروں،ہوٹل مالکان اوربیکری والوں کی دوڑیں لگ گیں

تلہ گنگ(نمائبدہ بے نقاب)تھوہا محرم خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں ۔پنجا ب فوڈاتھارٹی کی گاڑی دیکھتے ہی دوکانداروں،ہوٹل مالکان اوربیکری والوں کی دوڑیں لگ گیں ناقص اورایکسپائری اشیاء خوردو نوش رکھنے والے دوکانداروں اور ناقص صفائی پر ہوٹل مالکان کو وارننگ نوٹس جاری۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے تھوہا محرم خان میں دوکانوں ،ہوٹلوں ،سٹوروں ،بیکریوں کوچیک کیا ناقص اشیاء خوردونوش رکھنے والے دوکانداروں،ہوٹلوں اوربیکریوں پر ناقص صفائی رکھنے والوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گاڑی کو دیکھتے ہی جرمانوں سے بچنے کی خاطر دوکانداروں ،ہوٹل مالکان کادوڑیں لگ گیں سب نے اپنی اپنی دوکانوں کو تالے لگا کر روپوش ہونا شروع کردیاپنجاب فوڈاتھارٹی ٹیم نے پرامن نیوز ٹیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال اورصحت سے کھیلنے والوں ناقص اشیاء خوردونوش، ملاوٹ والی چیزیں رکھنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے ابھی ہمارا تھوہا محرم خان میں پہلا وزٹ ہے ہمارا وزٹ کرنے کامقصدلوگوں کو ناقص اشیاء خوردونوش ،اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی آگاہی پیدا کرنا ہے ناقص اور ایکسپائری اشیاء رکھنے والے دوکانداروں اور صفائی نہ رکھنے والے ہوٹل ،اوربیکری مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ہیں اگر پھر بھی کوئی دوکاندار ناقص خوردونوش رکھنے ناقص صفائی والے ہوٹل اوربیکری مالکان اورملاوٹ والی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں