71

راولپنڈی سے ڈیرہ جانیوالی بلوچ بس کے ڈرائیور کو تیز رفتاری و لاپرواہی پردندہ شاہ بلاول چیک پوسٹ پر روک کر ایف آئی آر درج ، عوامی و سماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی اور اے ایس آئی نذر حسین کو خراج تحسین

لاوہ(تحصیل رپورٹر) راولپنڈی سے ڈیرہ جانیوالی بلوچ بس کے ڈرائیور کو تیز رفتاری و لاپرواہی پردندہ شاہ بلاول چیک پوسٹ پر روک کر ایف آئی آر درج ،

عوامی و سماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی اور اے ایس آئی نذر حسین کو خراج تحسین۔ذرائع کے مطابق بلوچ بس جوکہ راولپنڈی سے ڈیرہ جا رہی تھی کودندہ شاہ بلاول چیک پوسٹ پر روک لیا گیا جہاں ڈرائیور کو گرفتار کرکے تیز رفتاری و لاپرواہی سے ڈرائیوکرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسی چوک پر ایک تیز رفتار بس نے ساتویں کلا س کے طالبعلم کو کچل ڈالا تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ لاوہ نے چیک پوسٹ حکام کو خصوصی ہدایت کر رکھی تھی کہ کوئی بھی تیز رفتار گاڑی کو تیز رفتاری لاپرواہی پر روک کرڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔مذکورہ کاروائی پر عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبد الغفار بھٹی ،اے ایس آئی نذر حسین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں