187

آئیسکو انتظامیہ تلہ گنگ کی لاپرواہی، شہر اورگردو نواح میں لگے ٹرانسفارمرزانسانی جانوں کے لئے خطرہ،شہر اورگردو نواح میں لگے ٹرانسفارمرز

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) آئیسکو انتظامیہ تلہ گنگ کی لاپرواہی انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گئی۔ تلہ گنگ شہراور اس کے گرد ونواح میں لگے اکثر ٹرانسفارمرز سے گھنٹوں شعلے نکلتے رہتے ہیں۔بجلی کے لگے لنکوں سے نکلتے شعلے کسی بھی وقت انسانی موت کا پیغام بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو انتظامیہ تلہ گنگ انسانی جانوں سے کھییلنے لگی۔تلہ گنگ شہر اور اس کے گردونواح میں لگے ٹرانسفارمرز کی مناسب دیکھ بھال اور وقت پر مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے اکثر شعلے نکلتے رہتے ہیں۔ ا ور لنک ڈاؤن ہونا تو معمو ل کی بات ہے۔ بجلی کا اچانک ولٹیج کم اور زیادہ ہونا بھی عام بات بن گئی ہے۔ بجلی سے چلنے والے آلات میں خرابی ہر گھر کا مسئلہ بن چکی ہے۔ شہر بھر میں بجلی کی لٹکتی تاریں، طوفان اور بارش کے موسم میں انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہیں۔شہروں نے میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ تلہ شہر میں موجود اکثر ٹرانسفارمرز لوگوں کے گھروں کے اور مارکیٹوں کے باہر لگے ہوئے ہیں اگر ان ٹرانسفارمرز سے نکلنے والے شعلوں آگ لگ گئی تو لوگوں کے کروڑوں کے نقصان کے علاوہ قیمتی جانیں جانے کا بھی خدشہ ہے۔ اور شہر میں اکثر محلے اور گلیاں ایسی ہیں جہاں ایمبولینس بھی نہیں پہنچ سکتی۔مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں میں تو اکثر ٹرانسفارمرز لوگوں کے گھروں میں لگے ہوئے ہیں اور وہ لوگ اپنی زندگی ہتھیلی پر رکھ کر گزار رہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے کہا کہ آئیسکو تلہ گنگ کے افسران کی نااہلیوں کی بدولت موسم سرما میں مناسب مرمت کا کام نہ ہونے کی وجہ سے موسم گرما کے آغاز ہوتے ہی ہر سال ایسے مسائل اپنے عروج پر پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے ساتھ یہ مسائل ہمارے زندگیوں میں مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ان حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بڑے حادثے سے پہلے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں