197

لاوہ واٹر سپلائی بند ہونے پر اہلیان لاوہ کے وفدکی اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر سے ملاقات، مشکلات سے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے فی الفور نوٹس لے کر واٹر سپلائی بحال,عوامی حلقوں کا خراج تحسین۔

لاوہ(ایڈیٹر سے)لاوہ واٹر سپلائی بند ہونے پر اہلیان لاوہ کے ایک وفدکی اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر سے ملاقات، مشکلات سے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد نذیر نے فی الفور نوٹس لے کر واٹر سپلائی بحال کروا دی جبکہ بل نہ دہندگان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز، اہلیان لاوہ کا ان کی درخواست پر فی الفور نوٹس لے کر ہنگامی طورپر پانی بحال کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کو خراج تحسین اور دعائیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹر سپلائی لاوہ جوکہ مقامی سیاسیوں کی سیاست کا ایک بہترین عنوان ہے گزشتہ روز بند کردی گئی اور وجہ بتائی گئی کہ واٹر سپلائی کنزیومرز کا ہزاروں روپے فی کنزیومر بل بقایا ہے ۔پانی بند ہوتے ہی کنزیومرز نے اسسٹنٹ کمشنر لاوہ آفس کا رخ کیا جہاں اے سی صاحب نے متاثرین کی بات انتہائی خندہ پیشانی سے سماعت فرمائی اور ہنگامی طورپر واٹر سپلائی کنکشن بحال کرکے پانی چلانے کے احکامات صادر فرمائے ادھر کنزیومرز کی درخواست پر بل نادہنگان کے خلاف بھی حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کو پانی بحال کروانے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں