280

ڈھرنال میں مسلم لیگ(ن) کا بھرپور شو آف پاور،ڈہوک پندال میں بجلی کی افتتاحی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل۔

لاوہ(ایڈیٹر سے)ڈھرنال میں مسلم لیگ(ن) کا بھرپور شو آف پاور،ڈہوک پندال کی بجلی کی افتتاحی تقریب بہت بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل، ترقی کا دوسرا نام سردار ممتاز ٹمن ہے، اہلیان حلقہ این اے اکسٹھ کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں سردار ممتاز ٹمن جیسا شریف النفس رہنما ملا ہے، تحصیل لاوہ میں ممتاز ٹمن نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے مقررین کے خطابات۔حلقہ بھر کی یونین کونسلز کے چیئرمین،وائس چیئرمین،ممبران سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت ،

تفصیلات کے مطابق ڈہوک پندال ڈھرنال میں مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما اور ایم این اے این اے اکسٹھ سردار ممتاز ٹمن نے بجلی فراہمی منصوبہ کی تکمیل کے موقع پر افتتاح کیا جہاں تقریباً دو درجن سے زائد گھروں کو بجلی کی مہیا کی گئی اور ڈہوک پندال کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے روشنیوں میں تبدیل ہوگئے اس موقع پر حلقہ بھر کے سیاسی عمائدین اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا مختلف انداز میں اظہار کیا۔تقریب افتتاح میں دست راست امیر خان ٹمن،حکیم یاسر، ملک آصف نواز، ملک اسلم، حاجی مکھانہ خان، ملک یارن خان، ملک اسلم، ملک الطاف، قاضی غلا م یٰسین، ملک مشتاق سٹیٹ لائف منیجر، سید محمود علی شاہ، سیکرٹری عطاء محمد، ملک یارن پندال، ملک قاسم پندال، ملک اسد، ملک نواز باہی،ایس ڈی او واپڈا زر ولی خان،جبکہ صحافی برادری سے معروف صحافی ملک لیاقت اعوان، چوہدری نوید، شاہ نواز، ملک حفیظ اﷲ اعوان، ملک امتیاز احمد لاوہ، عدیل جعفری سمیت دیگر صحافیوں ،علاقہ بھر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ممتاز ٹمن نے کہا کہ مجھے ایک دن بادشاہوں کے بادشاہ یعنی اﷲ تعالیٰ کے دربار میں بھی پیش ہونا ہے اس لئے حلقہ بھر کے لوگوں سے ہمیشہ مساوی بنیادوں پر انصاف کیا اور کبھی اس نیت سے کام نہیں کیا کہ فلاں ووٹ دیتا ہے اور فلاں ہمارے خلاف ہے ۔مطلب،مفاد اور ذذاتی پسند ناپسند کی سیاست کی ہمیشہ سختی سے مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی آپ لوگوں کا ساتھ رہا اور آپ نے ووٹ کی طاقت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں