205

کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیریوں سے رشتہ کیالاالہ الااللہ ،جے یو آئی(ف) کا یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر چکوال میں احتجاجی مظاہرہ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیریوں سے رشتہ کیالاالہ الااللہ کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں جے یو آئی(ف) کا یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر چکوال میں احتجاجی مظاہرہ ۔ پانچ فروری ہمارے تجدید ایمان اورکشمیری بھائیوں سے عہدوفا کا دن ہے قر بانیوں کی لازوال اور قدیم تاریخ رکھنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام

ف) کے ضلعی امیر قاری زبیراحمد اعوان ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الرحمن قاسمی،حافظ سعید خان ،حافظ عبدالقدیر ،مولانا عبدالسلام ،مولانا عبدالوا حد قریشی,سیدعمران بخاری ،شیخ محمد افضل جھاٹلہ،حافظ محمد ادریس ، اور دیگر مقامی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان ممکن نہیں، پاکستانیوں کے دل کشمیری بہن، بھائیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کو پاکستان بنائے بغیر تکمیل پاکستان نہیں ہو گی کشمیریوں نے آگ اور خون کے تمام دریا عبور کر لیے آزادی کی منزل قریب ہے کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔جے یو آئی (ف) کے ضلعی قائدین نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لئے بے حد قربانیاں دی ہیں آزادی ان کاحق ہے انشاء اللہ کشمیر بہت جلدآزاد ہو گا۔ قر بانیوں کی لازوال اور قدیم تاریخ رکھنے والے کشمیریوں کی عظمت کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے کہ انہوں نے ظلم و بربریت کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور تحریک آزادی کشمیر کو اپنے سینے سے لگائے رکھا اور وہ اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ پچھلی چھ دہائیوں میں لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں اور ہزارروں عزت مآب بہنوں اور بیٹیوں نے اپنی عصمتوں کا نذرانہ پیش کرکے آزادی کشمیر کا ریفرنڈم کر دیا ہے اب کس ریفرنڈم کا انتظار ہے؟ انہو ں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت پورے جوبن پر ہے بھارت کو بھی اعتراف ہے کہ جتنی شدت اب نظر رہی ہے اس سے بھارتی فوج خوف زدہ ہے جے یو آئی (ف) کے ضلعی قائدین نے کہا کہ ہندوستان کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ کشمیری تنہا نہیں۔پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے۔پاکستان کی شہہ رگ کشمیر پاکستان کو مل کر رہے گی۔جے یو آئی (ف) کے یوم یکجہتی کشمیر مظاہرے میں شریک جے یوآئی(ف) کے کارکنان ہاتھوں میں جھنڈے اور بینرز اٹھائے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں