281

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، نادرا ٹیم کا لاوہ کا دورہ، جلد نادرا آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، لاوہ گوہل روڈ پر چرڑی پل پر بھی کام کا آغاز

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک)کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، نادرا ٹیم کا لاوہ کا دورہ، جلد نادرا آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا،

لاوہ گوہل روڈ پر چرڑی پل پر بھی کام کا آغاز۔تاہم گوہل کئی ایک بنیادی سہولیات سے محروم ،تفصیلات کے مطابق نادرا آفس جوکہ اہلیان لاوہ کا دیرینہ مطالبہ ہے اور بارہا اخبارات میں اس بنیادی مسئلہ کو اٹھایا گیا اب میونسپل کمیٹی لاوہ اراکین کی تگ و دوہ سے کام کا آغاز ہونیوالا ہے۔گزشتہ روز نادرا ٹیم نے لاوہ میں مختلف مقامات کا سروے کیا جلد لاوہ میں نادرا آفس کا کام شروع ہوجائے گا۔علاوہ ازیں لاوہ تا گوہل روڈ پر چرڑی پل پر بھی کام کا آغاز کیا جا چکا ہے جوکہ اہلیان گوہل کا دیرینہ مطالبہ تھا،مذکورہ پل تعمیر ہونے سے گوہل تا لاوہ آمدو رفت جوکہ بارشوں کے موسم میں شدید متاثر ہوجاتی تھی اب بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب حکومت سمیت ایم پی اے ملک شہر یار اعوان کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ اہلیان گوہل کئی ایک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،بجلی،پانی ،ہائر سکول سمیت بی ایچ یو گوہل میں بھی جدید سہولیات کا فقدان ہے اور ہسپتال کی عمارت بہت خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔ویٹرنری ہسپتال گوہل میں انتہائی حالت کا شکار ہے،اہلیان گوہل نے ایم پی اے ملک شہر یار اعوان،ایم این اے سردار ممتاز ٹمن سے مطالبہ کیا ہے کہ گوہل کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں اور لاوہ تا گوہل روڈ پر بھی جلد کام شرو ع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں