184

پانچ فروری کشمیر ڈے کے طورپر منایا گیا جس میں ہمیں کشمیری ماؤں بہنوں کی عزت کی حفاظت کا عزم کرنا چاہئے جبکہ کشمیر ڈے کوہی ڈھرنال میں لیگی رہنما سارادن ڈہول کی تھاپ پر ناچتے رہے،کشمیر کیلئے کسی نے ایک لفظ بھی نہ بولا، حاجی عمر حبیب۔

لاوہ(ایڈیٹر سے) پانچ فروری کشمیر ڈے کے طورپر منایا گیا جس میں ہمیں کشمیری ماؤں بہنوں کی عزت کی حفاظت کا عزم کرنا چاہئے جبکہ کشمیر ڈے کوہی ڈھرنال میں لیگی رہنما سارادن ڈہول کی تھاپ پر ناچتے رہے،کشمیر کیلئے کسی نے ایک لفظ بھی نہ بولا، حاجی عمر حبیب۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سے مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما حاجی عمر حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کشمیر ڈے ہے اس دن ہمیں کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے اور وہاں ناحق خون کی بہنے والی ندیوں پر بھرپور آواز اٹھانی چاہئے انشا ء اﷲ بہت جلد کشمیریوں کی محنت رنگ لائے گی اور اہلیان کشمیر آزاد فضاؤں میں سکھ کا سانس لیں گے مگر انتہائی افسوس ہوا جب کشمیر ڈے کے موقع پر ڈھرنال میں لیگی رہنما پورا دن ڈہوک کی تھاپ پر ناچتے رہے اور بھنگڑے ڈالتے رہے اور خود کو ولی کامل کہنے والے ایم این اے کو بھی توفیق نہ ہوئی کہ کشمیریوں کے حق میں ایک لفظ بھی بول پاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں