288

سول ویٹر نری ہسپتال لاوہ اور اے آئی سنٹر لاوہ میں کسانوں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر ظفر عباس ویٹرنری آفیسر تحصیل لاوہ

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) سول ویٹر نری ہسپتال لاوہ اور اے آئی سنٹر لاوہ میں کسانوں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر ظفر عباس ویٹرنری آفیسر تحصیل لاوہ۔

تفصیلات کے مطابق ویٹرنری آفیسر تحصیل لاوہ ڈاکٹر ظفر عباس نے اپنے ایک تحریر بیان میں بتایا کہ تحصیل بھر کے کسانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور مذکورہ سنٹر خدمت کیلئے سرکاری اوقات میں کھلا رہتے ہیں جبکہ ڈاکٹر صاحبان کو فیلڈمیں جاکر کسانوں کو علاج معالجہ اور اے آئی سہولیات دینا پڑتی ہیں تو اس موقع پر ہسپتال جاکر کسانوں کو چاہئے کہ خدمت کارڈ پر لکھے گئے ڈاکٹرز کے نمبروں پر رابطہ کرلیا کریں تاکہ ان کو بروقت متعلقہ سہولت مل سکے۔علاوہ ازیں لاوہ ہسپتال میں علاج معالجہ، ویکسینیشن، ڈی ورمنگ اور جانوروں سے متعلق تمام سہولیات موجود ہیں اس وقت بیورہ عورتوں میں بھیڑ بکریوں کی مفت فراہمی کیلئے فارم بھی جمع کئے جارہے ہیں جس کی شرط کے مطابق بیوہ عورت جس کا بچہ سکول میں پڑھ رہا ہو مذکورہ فارم پر کرکے جمع کراسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں