220

عا لم اسلام کادو ٹوک فیصلہ،مفت کی گا ئیں بیواؤں کیلئے درد سر،مسلم لیگ(ق) کی برتری

عا لم اسلام کادو ٹوک فیصلہ،مفت کی گا ئیں بیواؤں کیلئے درد سر،مسلم لیگ(ق) کی برتری

مکتوب دربٹہ، تحریر امیر عبدا ﷲ ملک 0302-2209429
قارئیں گزشتہ ہفتے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار امریکہ بہادر کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور عالم اسلام نے نہایت یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔اسلامی ممالک نے اس نام نہاد اعلان کو اقوام متحدہ میں چیلنج کیا تو امریکہ نے اس قرار داد کو ویٹو کردیا اور اس قرار داد کو اپنی شان میں گستاخی تصور کیا۔جبکہ برادر ممالک ترکی اور یمن نے مزید جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرار داد کو جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے پیش کردیا۔اس قرار داد کیلئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی صاحبہ بھی اس لحاظ سے خراج تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے بڑے احسن اور مضبوط طریقے سے پاکستانی موقف پیش کیا اور فلسطینی عوام کو اتنی زبردست حمایت کا اعلان کیا جبکہ دیگر ممالک نے بھی زبردست ایمانی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کو ووٹنگ میں 128/09 کے تناسب میں عبرتناک شکست سے دو چار کیا ۔
قارئین آپ کو یاد ہوگا کہ 1971 میں بھی چین کے مسئلے پر بھی امریکہ کو اقوام متحدہ میں ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہونا پڑاتھا۔ 1971 میں قرار داد البانیہ نے پیش کی تھی جس میں امریکہ کو شکست ہوئی تھی اور اب کی بار 21 دسمبر 2017 کو یہ قرارب داد ترکی اور یمن نے پیش کی جس میں شکست امریکہ کی ہوئی جسے امریکہ صدیوں یاد رکھے گا اور عالم اسلام کا یہ مثالی اتحاد انشا ء اﷲ بہت جلد امریکی تھانیداری ختم کرنے کا سبب بنے گا۔
قارئین!حکومت پنجاب کی طرف سے بیواؤں کو گائیں مفت دی گئیں جوکہ تین سال تک فروخت کرنا ممنوع ہیں۔اب گائیں بیواؤں کیلئے درد سر بن گئیں راولپنڈی ڈویژن بالخصوص چکوال دوسرے سال سے مسلسل خشک سالی کا شکا ر ہے کسان طبقہ سخت پریشان ہے اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے سبز چارے کی شدید قلت ہیاب وہ بیوہ جس کا ایک ہی مکان ہے یا کسی سے مانگ کر مکان میں عارضی رہائش پذیر ہے یا وہ بیوہ جس کی ذاتی گزر بسر بمشکل ہو رہی تھی اور دو وقت کا کھانا مشکل سے پورا ہو رہا تھا اب گائے باندھے کہاں اور گائے کی خوراک کہاں سے پورا کرے۔اوپر سے حکومت کی طرف سے تین سال تک گائے فروخت کرنا بھی پابندی ہے یہ صورتحال بیواؤں کیلئے درد سر بن چکی ہے ۔پنجاب حکومت سے گزارش ہے کہ بیواؤں کو یہ گائیں بیچ کر بکریوں کی خیریدنے کی اجازت دی جائے ۔شاید شیشے کے بند کمروں میں بیٹھے پالیسی سازوں کو پتہ نہ ہو کہ بکری کی دیکھ بھال گائے سے زیادہ آسان ہوتی ہے۔مجھے درجنوں بیواؤں نے بتایا ہے کہ مناسب خوراک دستیاب نہ ہونے سے گائیں نہایت کمزور ہو چکی ہیں بجائے فائدہ کے یہ گائیں بیواؤں کیلئے الٹا عزاب بن چکی ہیں۔
قارئین! 21 دسمبر بروز جمعرات کو سابق ضلع نائب ناظم اور چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک نعیم طارق کی وفات سے خالی ہونیوالی نشست پر الیکشن ہوا مسلم لیگ(ق) نے حافظ عمار یاسر کی سربراہی میں تلہ گنگ اور لاوہ کی چیئرمین شپ مسلم لیگ(ن) سے چھین رکھی ہے اور حالیہ ضمنی ایکشن میں بھی اپنی برتری قائم رکھی ہوئی ہے اگرچہ شکست کے خوف سے مسلم لیگ(ن) نے تو امیدوار بھی کھڑا نہیں کیا البتہ PTI نے اپنا میدوار کھڑا کیا اور پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی۔پریس کلب لاوہ کی طر ف سے احمد کمال کو کامیابی مبارک ہو اور پریس کلب لاوہ اس سلسلہ میں مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما حافظ عمار یاسر کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں