237

ملک میں شریعت نافذ کرنے کے لئے سیاست میں آئے ہیں. مولانا خادم رضوی

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ ملک میں شریعت نظام نافذ کرنے کےلئے سیاست میں آئے ہیں
تحریک لبیک یا رسول اللہ آئندہ قومی الیکشن میں ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے گی,سابق چیف جسٹس افتخار چودھری سیاسی میدان میں تو ہمارا مطالبہ کر نہیں سکتے عدالت کو ہمارے خلاف اکسا رہےہیں۔تحریک لبیک یا رسول کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے.ملک میں مسی صورت نظام مصطفی نہیں چاہتے اس لئے ہم سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا پے تاکہ پاکستان میں شریعت نافذ کر کے لوگوں کو ظالم نظام سے نجات دینگے تلہ گنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خادم حسین رضوی نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے بعد پورے ملک سے ہمیں عوام نے بھر پور ریسپانس دیا . لوگ رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں . ان لوگوں میں ایک بڑی تعداد پڑھی لکھی بھی ہے . انہوں نے کہا کہ آمدہ.قومی الیکشن میں ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے . لودھراں ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں ان شاء اللہ کامیابی حاصل کرینگے . سابق چیف جسٹس افتخار چودھری توہین عدالت الزام پر تحریک لبیک یارسول اللہ پر پابندی کی باتیں کرنے کے بجائے سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں ۔خادم حسین رضوی نے بعد ازاں اپنی جماعت کے ضلعی دفتر کا افتتاح بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں