249

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی نرسیں ہسپتال کے ایڈمن آفیسر اور ایک ٹی وی چینل کیخلاف سراپا احتجاج بن گئیں

چکوال ( نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی نرسیں ہسپتال کے ایڈمن آفیسر اور ایک ٹی وی چینل کیخلاف سراپا احتجاج بن گئیں ۔ منگل کے روز ہسپتال کی تمام نرسوں نے ایڈمن آفیسر کیخلاف سخت نعرہ بازی کی ۔

وہ ایڈمن آفیسر محمد خلیل جو ایک خاتون سیکورٹی گارڈ کو بہلا پھسلا کر رات کو ڈاکٹر کے کمرے میں لے گیا تھا اور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سینئر ڈاکٹر اعظم سمور اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹندنٹ ڈاکٹر انجم قدیر نے نرسوں کو یقین دہانی کروائی کے مذکورہ ایڈمن افسر کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے البتہ اب نئے بندوبست کے تحت مذکورہ ایڈمن افسر ہمارے ماتحت نہیں بلکہ ہم اس کے ماتحت ہیں۔ نرسوں نے اخبارات اور ایک چینل میں زیر تربیت نرس کیساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑے جانے والے ایڈمن افسر کے حوالے سے شائع ہونے والی بے بنیادخبروں پر بھی احتجاج کیا کہ نرس کا نام خواہ مخواہ شامل کیا گیا ہے حالانکہ پکڑی جانے والی خاتون نرس نہیں تھی۔ نرسوں نے دیگر سٹاف کے یونیفارم کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ خواتین نرسوں اور دیگر خواتین سٹاف کے درمیان فرق واضح ہوسکے۔ اس یقین دہانی پر کے ایڈمن آفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے خواتین نرسوں نے احتجاج ختم کر دیا اور اپنے مطالبے کو دوہرایا کہ مذکورہ جنسی درندے کو تبدیل نہ کیا گیا تو پھر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں