203

بوچھال کلاں میانی اڈا پر تیز رفتار کیری الٹ جانے سے گیارہ طالبات شدید زخمی ھو گئیں

چکوال ( نمائندہ خصوصی) بوچھال کلاں میانی اڈا پر تیز رفتار کیری الٹ جانے سے گیارہ طالبات شدید زخمی ھو گئیں تفصیل کے مطابق سوزوکی کیری نمبر 520سکول کی طالبات کو لے کر بوچھال کلاں سے میانی کی جانب جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرایؤر سے بے قابو ھو کر کیری سڑک پر الٹ گیا

جس کی وجہ گیارہ طالبات زخمی ھو گئیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والا گرفتار کر لیا گیا۔ نیلہ پولیس کے اے ایس آئی یعقوب خان نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملازم حسین ولد غلام عباس کھلے عام غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کر رہا تھا ،پولیس نے دس عدد بوتل پٹرول والی برآمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ادھرپٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں نے دو ویگن ڈرائیوروں کو غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر نصب کرنے پر ان کو گرفتار کر کے ملہال مغلاں پولیس چوکی کے حوالے کردیا۔ پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی کامران حنیف نے استغاثہ دیا کہ ہائی ایس نمبرLES 4010 جس کو ڈرائیور شکیل عباس ولد محمد شبیر ساکن پادشہان چلا رہا تھا اور اس نے غیر قانونی طور پر ویگن کے اندر سی این جی سلنڈر نصب کر رکھے تھے جس سے ڈرائیور کی اپنی اور عوام کی جان کو اس نے خطرے میں ڈالا۔ اُدھر ایک اور ویگن ڈرائیور قاسم بشیر ولد محمد بشیر ساکن سید پور کوبھی غیر قانونی سی این جی سلنڈر ویگن کے اندر نصب کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں