295

ملک لال خان کونڈی کا سرکاری دفاتر کے قیام کے لئے جگہ دینے کا اعلان

لاوہ (نمائندہ بے نقاب)ملک لال خان کونڈی نے نادراآدفس کے لئے ایک کنال اور پریس کلب لاوہ کے دفتر کے لئے دس مرلے دینے کا اعلان کر دیا یہ سیاسی اعلان نہیں ہے،

بلکہ علاقے کی ترقی کے لئے عملی اقدام ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک لال خان کونڈی نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زمین سے نادرا آفس اور پریس کلب لاوہ کے قیام کے لئے جگہ دینے کا اعلان کرتا ہوں اور یہ جگہ گرلزڈگری گالج سے ملحقہ ہے کیونکہ نادرا آفس کا قیام علاقے کے لئے بہت ضروی ہے ،سیاسی صرف اپنی سیاست کی دوکانیں چمکانے میں مصروف ہیں ،عرصہ دراز سے علاقے کی ترقی کی کہانیاں سنائی جا رہیں عملی اقدام تو دور کی بات آج بھی تحصیل لاوہ محرومیوں کی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ،عرصہ سے بنی تحصیل لاوہ آج تک فنگشنل نہ ہوسگی،مزید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ،میڈیا سے وابستہ لوگ اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ،ان پر تنقید کرنا عقل سے عاری لوگوں کا کام ہے اورمجھے خوشی ہو گی کہ میں علاقہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکوں کا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں