216

پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین کا تلہ گنگ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مرکز صحت کو تالے لگا دیں گے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین کا تلہ گنگ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ-تفصیلات کے مطابق گزشتہ آٹھ سالوں سے پنجاب ہیلتھ فسیلٹی منجمنٹ کے

ملازمین جو کی بی ایچ یوBHUمیں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ان کو مستقل کیا جارہا ہے اور ان کے اسکیل کی بھی اپ گریڈیشن نہیں کی جارہی ہے اس لیے تحصیل صدر محمد عرفان اور تحصیل آرگنائزر عاطف اعوان کی قیادت میں ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے تلہ گنگ پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کو خبردار کیا اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو ہم محکمہ صحت کی مہموں بشمول پولیو، خسرہ اور دیگر تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کر دیں گئے اور بنیادی مرکز صحت پر تالہ ہو گا اور تما م ملازمین سڑکوں پر ہوں گے اس لیے حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہیں محکمہ صحت کے ملازمین کے برابر کی جائیں اور ہمارا اسکیل چھ سے نو فوری کیا جائے اور ہماری سروس کو ریگولر کیا جائے-پنجاب ہیلتھ فسیلٹی منجمنٹ میں ہیلتھ ٹیکنیشن ،مڈوائف،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ڈسپنسرز شامل ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں