205

جامعہ انوارالقرآن و سنۃ لاوہ میں قرآن و صاحب قرآن کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) جامعہ انوارالقرآن و سنۃ لاوہ میں قرآن و صاحب قرآن کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد، علاقہ بھر سے علماء کرام اور سینکڑوں سامعین کی شرکت

۔تفصیلات کے مطابق لاوہ کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ انوارلقرآن و سنۃ میں ایک بہت بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی دستار بندی کی گئی اور علما و مشائخ نے قرآن پاک کی عظمت اور صاحب قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالی،قابل قدر علماء میں مولانا سعید یوسف امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر، مولانا عبید الرحمن انور، حافظ عبدالباسط حسانی،مفتی شیرخان، مولانا عبد الرؤف،مولانا اشرف، مفتی اسد محمود، مفتی آصف محمود،مولانا حنیف صابر، مفتی امان اﷲ، مفتی محمد اشرف، مفتی عبداﷲ، مفتی عنایت اﷲ، مولانا رفیع اﷲ، قاری خبیب احمدسمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔جبکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر علماء نے اے ایس آئی نذر حسین،ملک ناصراور پولیس تھانہ لاوہ و انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں